چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کو کپتان روہت شرما کی صورت میں بڑا دھچکا

نیوزی لیںڈ کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی


ویب ڈیسک February 27, 2025

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی نیوزی لیںڈ کیخلاف آخری گروپ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا، جس نے سوالات کھڑے کردیے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی تھی تاہم انکا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور فکر کی کوئی بات نہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ "کپتانی" کا جھگڑا نکلی

روہت شرما نے پریکٹس سیشن کے دوران محض بیٹنگ اور ہلکی دوڑ لگائی۔

ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل اسٹاف روہت شرما کی فٹنس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل ان کی حالت کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کی نماز؛ امام کے بیان پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا 2 مارچ کو دبئی میں ہوگا البتہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے پکی کرچکی ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں