
مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور نیسپاک نے اٹک پلیسر گولڈ پروجیکٹ کے لیے اشتراک کر لیا ہے جو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
نیسپاک کی جانب سے اٹک پلیسر گولڈ ڈپازٹس پراجیکٹ کا آغاز معدنیات کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس سلسلے میں نیسپاک نے ضلع اٹک میں دریائے سندھ کے کنارے نو (09) پلیسر گولڈ بلاکس کے لیے بولی کے دستاویزات کی تیاری کے لیے کنسلٹنسی سروسز اور ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
پاکستان کے پاس تعمیراتی مواد، صنعتی معدنیات، اور قیمتی دھاتوں سمیت وافر معدنی وسائل ہیں جو ملک کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بے نہایت ضروری ہیںَ۔ چیلنجز سے صحیح طریقے سے نمٹنا اور اس شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانا پاکستان کو عالمی کان کنی کی صنعت میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر کھڑا کر سکتا ہے۔ نیسپاک طویل عرصے سے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ جو مختلف شعبوں میں انجینئرنگ کی خدمات پیش کرتا ہے۔
نیسپاک نے ایک اعلیٰ انجینئرنگ کنسلٹنگ فرم کے طور پر اپنی ساکھ کو مستحکم کیا ہے۔ کان کنی کے شعبے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، نیسپاک نے قابل ذکر منصوبے شروع کیے ہیں جیسے آزاد جموں و کشمیر میں تعمیراتی مواد کے ذرائع اور معدنی ترقی کے امکانات، سالٹ رینج میں سیمنٹ پلانٹس کے لیے مثبت اور منفی کان کنی کے علاقوں کی وضاحت (پنجاب مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ) اور اور حکومت بلوچستان کے تعاون سے خضدار، بلوچستان میں لیڈ-زنک-بارائٹ ایکسپلوریشن پروجیکٹ۔ ان منصوبوں سے نیسپاک نے پاکستان کی معدنی دولت کو بروئے کار لانے میں قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر کردار ادا کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔