نیپرا کا این ٹی ڈی سی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ

نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو جرمانہ تین ماہ میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی


ضیغم نقوی February 27, 2025
نیپرا نے اعلامیے میں کہا کہ جولائی کی مد میں کمی ہوگی—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے این ٹی ڈی سی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔

جرمانہ مرمت کے کام کے دوران حادثات کی وجہ سے کیا گیا۔ نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو جرمانہ تین ماہ میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

نیپرا نے فیصلے میں کہا کہ مرمت کے کام کے دوران طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، حادثات کی انکوائری کے لیے این ٹی ڈی سی کو کہا گیا لیکن 8 ماہ گزرنے کے باوجود حتمی انکوائری رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی۔

مزید پڑھیں؛ بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

حادثات این ٹی ڈی سی کے کارکردگی اور صلاحیت پر سوالیہ نشان ہیں، نیپرا ایکٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے حادثات ہوئے لہٰذا متاثرہ ملازمین اور خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے۔

سیفٹی پروٹوکولز پر عمل درآمد نہ کرنا نیپرا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، این ٹی ڈی سی ایک کروڑ روپے جرمانہ 3 ماہ کے اندر نیپرا کو جمع کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں