سندھ ہائیکورٹ کا قتل کیس میں نادرا کو ایک کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

شہری عبدالرشید خانزادہ اور ان کی اہلیہ نے 2011 میں سڑک حادثے میں بیٹی کے انتقال پر نادرا کے خلاف درخواست دائر کی تھی


ناصر بٹ February 27, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے قتل خطا کیس میں نادرا کوایک کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے درخواست گزار عبدالرشید خانزادہ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 2011 میں دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار عبد الرشید خانزادہ اور اہلیہ زرینہ پروین نے 2011 میں اپنے وکیل فرخ عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 6 اپریل 2011 کو تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں زرینہ پروین اور اس کی 20 سالہ بیٹی منزہ رشید سڑک پار کر رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار نادرا وین نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بیٹی جاں بحق اور زرینہ پروین زخمی ہوگئیں۔

انہوں نے درخواست کی تھی کہ عدالت حادثے میں جانی اور مالی نقصان پر نادرا کو معقول معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں