کراچی: ٹریفک حادثات میں بزرگ شہری سمیت دو افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے ایک راہگیر کی شناخت 70 سالہ اکمل کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے راہگیر کی شناخت نہیں کی جا سکی


اسٹاف رپورٹر February 28, 2025
(فوٹو: فائل)

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں بزرگ شہری سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں متوفین راہگیر تھے۔

تفصیلات کے مطابق صفورا گلستان بس اڈے کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ متوفی راہگیر تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

دریں اثنا لیاری بہار کالونی بینک والی گلی کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 70 سالہ اکمل کے نام سے کی گئی جوکہ راہگیر اور اسی علاقے کا رہائشی تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، پولیس دونوں ٹریفک حادثات کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |