کراچی: تیز دھار آلے کے وار سے دو نوجوان زخمی

زخمیوں کی شناخت 17 سالہ احسان اور 16 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی
(فوٹو: فائل)(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

الفلاح کے علاقے شمسی کالونی میں تیز دھار آلے کے وار سے دو نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔

الفلاح پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 17 سالہ احسان اور 16 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا  ہے۔

تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کرتے ہوئے زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔

Load Next Story