چوری کا الزام لگا کر دکانداروں کا شہری پر تشدد، برہنہ ویڈیو وائرل کردی

شہری نے کچھ روز قبل سامان خریدا تھا اور جلدی میں پیسے دینا بھول گیا تھا، پولیس


سید مشرف شاہ February 28, 2025

لاہور میں چوری کے الزام پر دکانداروں نے شہری پرتشدد کرنے کے بعد برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہری نے چند روز قبل ملزمان کی دکان سے چند روپوں کا سامان خریدا تھا اور جلد بازی میں پیسے دینا بھول گیا تھا۔ کچھ روز بعد شہری دوبارہ سامان لینے آیا تو دکانداروں نے شہری پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنا شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق شہری نے دکانداروں کو پیسے دینے کی بہت کوشش کی تاہم انہوں نے ایک نہ سنی۔ شہری پر تشدد کیا اور برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ریس کورس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  

ملزمان زین ، عبداللہ اور ولید کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ انسانیت کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔ قانون شکن عناصر کے خلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں