لاہور ہائیکورٹ ایڈیشنل ججز؛ جوڈیشل کمیشن نے ناموں کی منظوری دیدی

چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا گیا


ویب ڈیسک February 28, 2025

اسلام آباد:

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز  کی تعیناتی کے لیے ناموں کی منظوری دی گئی۔
 

اجلاس میں راجا غضنفر علی خان، طارق محمود باجوہ، عبہر گل خان اور تنویر احمد شیخ کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق راجا غضنفر علی خان کو 14 ووٹ ملے، عبہر گل خان کو 11،تنویر احمد شیخ کو 10 اور طارق محمود باجوہ کو 12 ووٹ ملے۔

ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا گیا، جن میں راجا غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید اور  اکبر گل خان کے نام زیر غور آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں