لاہور: 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

بچے کے والد محمد عدیل کی مدعیت میں ملزم عمر فاروق کے خلاف مقدمہ درج


سید مشرف شاہ February 28, 2025

لاہور:

شمالی چھاؤنی پولیس نے سات سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق بچہ گھر میں کھیل رہا تھا کہ ملزم بچے کو بہلا پھسلا کر اوپر والے پورشن پر اپنے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کے والد محمد عدیل کی مدعیت میں ملزم عمر فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ایس پی کینٹ نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی محمد رومان اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں