چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر انگلش کپتان مستعٰفی

جوس بٹلر نے 2022 میں وائٹ بال فارمیٹ کی کپتانی کا عہدہ سنبھالا تھا


ذبیر نذیر خان February 28, 2025

چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے بطور کپتان ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد جوس بٹلر نے انگلینڈ کے وائٹ بال کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم ان کی قیادت میں بہتر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی جبکہ دونوں میچز میں نتائج افسوس کن رہے۔

34 سالہ بیٹر کے مطابق وہ ہفتہ کو گروپ بی میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کو لاہور میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد لاہور ہی میں افغانستان کے ہاتھوں بھی ناکامی اٹھانی پڑی تھی۔

ایون مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد جون 2022 میں بٹلر نے وائٹ بال کے کپتان کا عہدہ سنبھالا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ میرے اور ٹیم کے لیے فیصلے کا بہترین وقت ہے، اب میں اپنی تمام تر توجہ بیٹنگ پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ بٹلر نے مجموعی طور پر 44 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی قیادت کرتے ہوئے 18 فتوحات حاصل کیں، 25 میچز میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ ایک میچ نتیجہ کن نہ رہا تھا۔ ٹی 20 کے 51 میچز میں وہ 26 میں فاتح کپتان رہے اور 22 میچز میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں