راولپنڈی: شوہر نے پھندہ لگا کر خاتون کو قتل کر دیا، واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش 

مقتولہ روبینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جب کہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Express NewsExpress News

راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے خاتون کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا اور واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ  کر واقعے کی تحقیقات کیں تو خاتون کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔

راولپنڈی پولیس نے ملزم شوہر عبدالسلام کو  فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ روبینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جب کہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Load Next Story