نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج

مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے زخمی صاحبزادے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں نامعلوم خودکش حملہ آور کے خلاف درج کیا گیا۔


ویب ڈیسک March 01, 2025

مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں درج کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے زخمی صاحبزادے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں نامعلوم خودکش حملہ آور کے خلاف درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید، کئی شدید زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرہ مقدمہ میں دشہت گردی، دھماکا خیز مواد سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں