پاکستان اٹلی کے مابین مشاورت کا چھٹا دور، تجارت، زراعت، دفاع اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر بات

اٹلی کے شہر روم میں ہوئی سیاسی مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک March 01, 2025
زرعی سائنسدان ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، ڈاکٹر افتخار احمد فوٹو: فائل

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت جاری ہے، مشاورت کے چھٹے دور میں دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر بات کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 28 فروری کو روم میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔

ترجمان  کے مطابق اس دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون کا اعادہ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے