متحدہ عرب امارات میں بڑی انعامی لاٹری؛ ایک پاکستانی کی قسمت جاگ اُٹھی

انعامی لاٹری جیتنے والے خوش نصیب پاکستانی ندیم افضل ہیں


ویب ڈیسک March 01, 2025

متحدہ عرب امارات میں ایک انعامی لاٹری کی قرعہ اندازی میں ایک پاکستانی کی بھی قسمت جاگ اُٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی باشندے سمیت پرتگال کے ایک شہری نے بھی انعامی لاٹری جیت لی۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ندیم افضل نے انعامی لاٹری میں 2 لاکھ 50 ہزار درہم جیتے ہیں جس پر وہ کافی خوش نظر آتے ہیں۔

ندیم افضل نے لاٹری ٹکٹ آن لائن خریدا تھا لیکن انھیں بالکل یقین نہیں تھا کہ قرعہ اندازی میں ان کا نام نکل آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے اہل خانہ کو سیر و تفریح کرائیں گے اور گاڑی خریدنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں