
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن مفتی محمود چوک، گلی نمبر 2 بلاک سی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ حامد رضا ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔
ناظم آباد میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 40 سالہ خرم منیر نامی شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او امجد کیانی نے بتایا کہ واقعہ ناظم آباد 4 نمبر ہادی مارکیٹ کے قریب قائم رہائشی عمارت کے فلیٹ میں پیش آیا ہے جبکہ واقعہ اسلحہ صاف کرنے کے دوران چلنے والی اتفاقیہ گولی ہاتھ پر لگنے سے پیش آیا ہے۔ تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
سائٹ ایریا ایس ایس نورانی گودام کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
سائٹ بی پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 20 سالہ سانول ولد امداد کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔