ٹرمینیٹر، ٹائٹینک اور اوتار فلموں کے خالق نے امریکا چھوڑ دیا

ٹرمپ کا امریکا تمام مہذب و معقول باتوں سے منہ موڑ رہا ہے, ڈائریکٹر جیمز کیمرون



لاہور:

ڈائریکٹر جیمز کیمرون ’’ٹرمنیٹر‘‘، ’’ٹائٹینک‘‘ اور ’’اوتار‘‘ جیسی یادگار فلمیں بنا کر عالمی شہرت پاچکے، وہ کینیڈا میں پیدا ہوئے مگر بیشتر زندگی امریکا میں گذاری. 

امریکی شہری بننا چاہتے تھے مگر امریکا نے جنگیں شروع کیں تو اس ملک سے متنفر ہو گئے، اب وہ نیوزی لینڈ کے شہری بن گئے ہیں اور کبھی امریکہ نہیں رہنا چاہتے، نئی فلمیں بھی کیوی کے دیس میں بنائیں گے۔ 

انھوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کا امریکا تمام مہذب و معقول باتوں سے منہ موڑ رہا ہے جو نہایت خوفناک رجحان ہے اگر امریکیوں نے اپنے مفادات کی خاطر اعلی انسانی اقدار کو ملیامیٹ کردیا تو انہیں نظریاتی طور پہ کھوکھلا ہو کر تباہ ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |