زلزلے کے خوف نے شہری کو غار میں رہنے پر مجبور کردیا

ترک شہری نے 2023 میں ایک بڑے زلزلے میں اپنا گھر کھو دیا تھا


ویب ڈیسک March 02, 2025

زلزلہ کچھ لوگوں کے لیے جذباتی طور پر اتنا خوفناک ہو سکتا ہے کہ انہیں شہروں یا عام گھروں میں رہنا ترک کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

ایک ترک شخص جس نے 2023 میں ایک بڑے زلزلے میں اپنا گھر کھو دیا تھا، دو سال سے ایک چھوٹے سے غار میں تنہا رہ رہا ہے۔ کیونکہ وہ اسے کسی بھی انسان کے بنائے ہوئے ڈھانچے سے زیادہ زلزلے سے محفوظ سمجھتا ہے۔

فروری 2023 میں، جنوبی ترکی 7.8 کے زلزلے سے لرز اٹھا جس نے دسیوں ہزار افراد کی جانیں لے لیں اور کئی رہائشی علاقوں کو ملبے میں تبدیل کر دیا۔

تین بچوں کے والد علی بوزولان بھی زلزلے میں اپنا گھر کھو بیٹھے۔ اگرچہ وہ اور ان کا خاندان بچ گیا،  تالم علی زلزلوں سے اتنا گھبرا گئے کہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب کسی عمارت میں نہیں رہنا چاہتے۔

اس کے بجائے، انہیں اپنے شہر کے مضافات میں ایک چھوٹا اور پرامن غار ملا اور انہوں نے اسے ایک آرام دہ گھر میں تبدیل کر دیا۔

اگرچہ اپنے گھروالوں کو اپنے اس غیر معمولی گھر میں رہنے پر وہ رضامند نہیں کرپائے لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ وہ خوش اور پر سکون ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں