چین میں ایک پہاڑ ’کُتے سے مشابہت‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گیا

یہ نظارہ بہت جادوئی اور پیارا تھا، شہری


ویب ڈیسک March 02, 2025

چین کے ایک قدیم دریا کے کنارے کتے کے سر سے مشابہ پہاڑ مشہور سیاحتی مقام بن گیا ہے۔

یہ پہاڑ، جسے "کتے کا پہاڑ" کہا جاتا ہے، یچانگ شہر میں ہے اور جب کہ یہ ہمیشہ سے وہاں موجود ہے، لیکن حالیہ ہفتوں میں سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے اس کی مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہے۔

شنگھائی میں مقیم ڈیزائنر گوو کنگشن نامی نے چھٹی کے دن یہ تصویر پوسٹ کی جب انہوں نے دیکھا کہ پہاڑ ایک کتے کے سر سے ملتا جلتا ہے جو دریائے یانگسی کے ساتھ زمین پر آرام کر رہا ہے۔

چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر مسٹر کنگشن کی پوسٹ کو 10 دنوں میں 120,000 لائکس ملے اور لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔

مسٹر کنگشن نے کہا کہ یہ نظارہ بہت جادوئی اور پیارا تھا۔ جب میں نے اسے دریافت کیا تو میں بہت پرجوش اور خوش تھا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

چانس

Apr 03, 2025 02:24 AM |

اچھی صحت

Apr 03, 2025 02:17 AM |