کراچی میں جھگڑے کے دوران بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق

واقعہ لیاقت آباد بی ون ایریا میں پیش آیا، مرکزی ملزم فرار، پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا


اسٹاف رپورٹر March 02, 2025
فوٹو: فائل

شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں جھگڑے کے دوران بھتیجے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا چچا دوران علاج دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بی ون ایریا ناگوان ولیج میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے علاج کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی شخص کی شناخت 45 سالہ عبد الکامران کے نام سے ہوئی جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق کامران کو اُس کے بھتیجے نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا اور واقعے کے بعد ملزم رشید موقع سے اسلحے سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس نے لڑائی جھگڑے میں ملوث 3 ملزمان عمران، عارف اور حارث کو گرفتار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں