لاڑکانہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، صوبائی وزیرداخلہ ضیاالحسن لنجار


ویب ڈیسک March 02, 2025
فوٹو: فائل

LARKANA:

باقرانی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا اور صوبائی وزیرداخلہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے باقرانی میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ پولیس ٹیمز کو ضلعی سطح پر متحرک کرکے ملزمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں