لاہور میں خواتین بھکاری گروہ چلانے والا سرغنہ گرفتار

رمضان المبارک میں سرغنہ خواتین سے بھیک منگواتا اور خود سائیڈ پر کھڑے رہ کر نگرانی کرتا تھا، پولیس


ویب ڈیسک March 02, 2025

لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے مہینے میں بھیک منگوانے والے بھکاری گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ٹھوکر کے علاقے سے بھکاری گروہ کے سرغنے کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کر کے اُسے حوالات میں بند کردیا۔

پولیس کے مطابق بھکاری گروہ کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ٹریفک وارڈنز نے دو سے تین روز تک کاوشیں کر کے گروہ کا پتہ لگایا، گروہ کا سرغنہ اپنے گھر کی خواتین سمیت دیگر عورتوں سے بھیک منگواتا اور خود سائیڈ پر بیٹھ کر نگرانی کرتا تھا۔

 گروہ کے سرغنہ احمد ولد انگن نے بتایا کہ وہ شکار پور سندھ کا رہائشی ہے اور وہاں سے خواتین کو لاہور لا کر بھیک منگواتا ہے۔ ملزم نے گروہ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مختلف پوائنٹس مقرر کیے ہوئے ہیں۔

بھکاری گروہ کے سرغنہ احمد ولد انگن کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ھوئے تھانہ مصطفی ٹاون میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہر کو پیشہ ور بھکاریوں سے پاک کریں گے رمضان میں خصوصی ٹیموں کے ذریعہ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں