یوکرینی صدر کی ٹرمپ سے لڑائی کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات

کنگ چارلس نے یوکرینی صدر زیلنسکی کا اپنے پیلس میں استقبال کیا جو یورپی رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد وہاں پہنچے، رپورٹ


ویب ڈیسک March 03, 2025
کنگ چارلس نے زیلنسکی کا استقبال کیا—فوٹو: اے ایف پی

LONDON:

یوکرین کے صدر وولادومیرزیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی تلخ کلامی کے بعد برطانیہ میں وزیراعظم اسٹارمر کے ساتھ ساتھ کنگ چارلس سے بھی ملاقات کی۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیکنگھم پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ اہم دفاعی مذاکرات میں حصہ لینے کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا کہ کنگ چارلس نے مشرقی انگلینڈ میں واقع اپنے سینڈرنگھم ہاؤس اسٹیٹ میں زیلنسکی کا استقبال کیا، جو لندن میں مذاکرات ختم ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر ذریعے وہاں پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا برطانیہ میں پر تپاک خیر مقدم

اس سے قبل زیلنسکی کا امریکا سے برطانیہ آمد پر وزیراعظم اسٹارمر نے پرتپال استقبال کیا تھا اور ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

برطانوی وزیراعظم نے زیلنسکی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ برطانیہ اس جنگ میں یوکرین کے ساتھ ہے اور جب تک یہ جنگ جاری ہے حمایت جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ زیلنسکی کی تلخ کلامی ہوئی تھی اور وہ ملاقات اور دیگر امور پر مذاکرات بھی ادھورے چھوڑ کر امریکا سے واپس ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں