’انورا‘ سب سے زیادہ آسکرز جیتنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی


مشہور فلم ’انورا‘ آسکرز 2025 میں سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس رومانوی فلم نے 97ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں 5 کیٹیگریز میں اعزازات حاصل کیے ہیں۔
’انورا‘ کو بہترین فلم، فلم کے ہدایتکار کار سین بیکر کو بہترین ہدایت کاری، اس فلم کی مرکزی اداکارہ میکی میڈیسن کو بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔