چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں جیت کا انحصار کس بات پر ہوگا؟ آسٹریلوی کپتان نے بتادیا

دو اچھی ٹیمیں کھیلنے جارہی ہیں، اس میچ کو ایک اچھا مقابلہ ہونا چاہیئے: آسٹریلوی کپتان


ویب ڈیسک March 03, 2025

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہے اور دبئی کی کنڈیشنز سے آگاہ ہے۔

بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں اور اسٹیو اسمتھ پُر اعتماد ہیں کہ ان کے کھلاری کنڈیشنز کو جلدی سمجھ لیں گے۔

میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں بس اپنا کھیل کھیلنا پیش کرنا، کنڈیشنز استعمال کرنا 100 اوورز تک اچھا کھیلنا ہوگا۔ دو اچھی ٹیمیں کھیلنے جارہی ہیں، اس میچ کو ایک اچھا مقابلہ ہونا چاہیئے۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کو لگتا ہے کہ یہ میچ اس بات پر انحصار کرے گا کہ کون اسپن کو بہتر کھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ کے ممکنہ ہار جیت کا فیصلہ اس بات ہوگا کہ اسپن کو کیسے کھیلا جاتا ہے، بالخصوص درمیانی اوورز میں۔ یہ ایک چیلنج ہوگا۔ انہیں لگتا ہے کہ میچ میں گیند کچھ اسپن ہوگا، ٹیم کو اس سے نمٹنا ہوگا۔ دیکھتے ہیں یہ کیسے کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں