سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر کا پہلا نغمہ ’ زہرہ جبیں ‘ ریلیز

اس گانے کی کوریوگرافی معروف رقاصہ فرح خان نے کی ہے
Express NewsExpress News

بالی ووڈ کی نئی فلم سکندر کا پہلا نغمہ  ’ زہرہ جبیں ‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی کیمسٹری نے مداحوں کو محظوظ کر دیا ہے۔ یہ فلم رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

سکندر کے ٹیزر کی کامیاب ریلیز کے بعد فلم کا پہلا نغمہ ’ زہرہ جبیں ‘ جاری کیا گیا ہے، جس میں رشمیکا مندانا نے سیاہ اور سلور رنگ کا شاندار لباس پہنا ہے اور وہ سیڑھیوں سے اترتے ہوئے خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

اس نغمے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے، جبکہ اس کی کوریوگرافی معروف رقاصہ فرح خان نے کی ہے۔ اس گانے کو نکاش عزیز اور دانش صابری نے گایا ہے۔

رشمیکا مندانا نے حال ہی میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے خواب کو تعبیر مل گئی ہے۔

یاد رہے کہ سکندر کا ٹیزر 27 فروری 2025 کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس فلم میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے علاوہ پریتک ببر، ستیہ راج، کاجل اگروال اور دیگر اداکار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم سکندر کو ساجد ناڈیاوالا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اے آر موروگاداس نے اس کی ہدایتکاری کی ہے۔

Load Next Story