بڑھاپے کے اثرات : امیتابھ بچن کی یادداشت جواب دینے لگی

عمر بڑھنے کے ساتھ دیگر مشکلات بھی درپیش ہوتی ہیں، جن کا سامنا اداکاری کے دوران کرنا پڑتا ہے، اداکار


ویب ڈیسک March 04, 2025

ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی عمر کے بڑھنے سے پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔ 

82 سالہ اداکار نے اپنے ذاتی بلاگ میں اعتراف کیا کہ انہیں ڈائیلاگ یاد کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور کبھی کبھار وہ رات گئے ہدایت کار کو کال کرکے دوبارہ شوٹنگ کی درخواست کرتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے لکھا، "عمر بڑھنے کے ساتھ صرف ڈائیلاگ یاد رکھنا ہی چیلنج نہیں بلکہ دیگر مشکلات بھی درپیش ہوتی ہیں، جن کا سامنا اداکاری کے دوران کرنا پڑتا ہے۔" 

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد انہیں اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے اور وہ ہدایت کار سے دوبارہ موقع دینے کی گزارش کرتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے اپنی پوسٹ میں شہرت کی ناپائیداری پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے لکھا، "ہر دن نیا چیلنج لے کر آتا ہے، مگر وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔ مداحوں کا جوش وقت کے ساتھ کم ہوتا جاتا ہے، یہ ایک قدرتی عمل ہے۔"

بالی وڈ کے سپر اسٹار نے مزید کہا کہ وہ فلم انڈسٹری کے مالی معاملات کو نہیں سمجھتے۔ انہوں نے اعتراف کیا، "پروڈکشن، لاگت، مارکیٹنگ، نمائش سب کچھ ایک دھندلی اور ناقابلِ فہم دنیا لگتی ہے۔"

فی الحال امیتابھ بچن مشہور گیم شو "کون بنے گا کروڑ پتی" کی میزبانی کر رہے ہیں، جبکہ ان کے دیگر فلمی پروجیکٹس پر بھی کام جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے