
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں جاری ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلے میں آسٹریلیا کی ٹیم 50 ویں اوور میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صرف 4 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپننگ بلے باز کوپر کونولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
کینگروز کو دوسرا نقصان 54 رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کی تیسری اور چوتھی وکٹ بالترتیب 110 اور 144 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، مارنس لیبوشگن 29 رنز اور جوش انگلس 11 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔
پانچویں اور چھٹی وکٹ بالترتیب 198 اور 205 کے مجموعی اسکور پر گری۔ کپتان اسٹیون اسمتھ 73 اور گلین میکسویل 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی جانب سے روندرا جڈیجا اور محمد شامی نے 2، 2، ورون چکرورتھی اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارتی ٹیم کو پریشر میں لائیں اور وکٹیں لیں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ کینگروز پر اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے۔
بھارت کا اسکواڈ:
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکراورتھی
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
اسٹیو اسمتھ (کپتان)، کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشگن، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور تنویر سنگھا
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔