منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں 2 ملزمان کو 100 سال قید کی سزا

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی


ویب ڈیسک March 04, 2025

پشاور:

عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں 2 ملزمان کو 100 سال قید کی سزا سنادی۔

مقامی عدالت میں آئس اور ہیروئن اسمگل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حنا مہوش نے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو 100 سال قید کی سزا سنادی۔

ملزمان پر درہ آدم خیل  میں کروڑوں روپے  مالیت کی آئس اور ہیروئن اسمگلنگ کے الزام تھا، جس پر عدالت نے ملزمان پر 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان نے 8 اگست 2023ء  کو 1845 گرام آئس اور 8675 گرام ہیروئن  سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کے ذریعے اسمگل کرنے کی کوشش تھی۔ملزمان کسی رعایت کے  مستحق نہیں۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو 100 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں