لاہور: رنگ ساز نے موبائل فون کیلئے بیوہ خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا، پولیس

ملزم خاتون کے گھر پینٹ کر رہا تھا، فون دیکھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی، پہلے سر پر بھاری چیز ماری، پھر کرنٹ لگایا


ویب ڈیسک March 04, 2025

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ شکیلہ فضیلت کو رنگ ساز نے قیمتی موبائل کیلئے کرنٹ لگا کر قتل کیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ ملزم عظیم خاتون کے گھر پینٹ کر رہا تھا، فون دیکھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی، ملزم نے پہلے خاتون کے سر پر بھاری چیز ماری بعدازاں کرنٹ لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ خاتون کی پاؤں پر بجلی کے تار لگی لاش برآمد

 محمد نوید نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد خاتون کے گھر سے چاول کی بوری بھی لیکر گیا،  گرفتار ملزم کے گھر سے چاول بھی برآمد کر لئے گئے، فون بھی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم عظیم  نے خاتون کو واش روم میں لیجا کر کرنٹ لگایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں