امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد امجد پرویز کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔


ویب ڈیسک March 04, 2025

 امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امجد پرویز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد امجد پرویز کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل بھی رہ چکے۔

اس کے علاوہ امجد پرویز ایڈووکیٹ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہی کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔

مقبول خبریں