پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، نئے وزرا کے نام بھی سامنے آگئے

سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے صوبائی کابینہ کی توسیع کے لئے ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دے دی


ویب ڈیسک March 04, 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودہ کابینہ 16 رکنی ہے  جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ایک درجن نئے وزراء کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے، سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے صوبائی کابینہ کی توسیع کے لئے ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دے دی۔

پارٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے 12 ارکان اسمبلی شارٹ لسٹ کر لئے گئے، پنجاب کابینہ کے نئے ارکان سینئر اور جونئیر ارکان اسمبلی پر مشتمل ہوں گے، بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشاء اللہ بٹ صوبائی کابینہ کےلیے شارٹ لسٹ کیے گئے ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ 

پارٹی ذرائع  کے مطابق کرنل ریٹائرڈ ایوب گادھی، سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، افتخار حسین چھچھڑ، رانا محمد ارشد، ملک اسد علی کھوکھر، میاں عمران جاوید اور اسامہ خان لغاری شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ آئی پی پی سے شعیب صدیقی کا بھی شارٹ لسٹ کر لیا گیا، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کے نئے اراکین کی حلف برداری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں