کراچی: منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 5 افراد گرفتار، جرمانہ عائد

شہریوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر 5 منافع خور گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے، معاون خصوصی وزیراعلیٰ
گراں فروشوں اور منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، سخت کارروائی جاری رہے گی ،کمشنر کراچی  فوٹو:فائلگراں فروشوں اور منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، سخت کارروائی جاری رہے گی ،کمشنر کراچی  فوٹو:فائل

گراں فروشوں اور منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، سخت کارروائی جاری رہے گی ،کمشنر کراچی فوٹو:فائل

کراچی:

حکومت سندھ نے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 5 منافع خوروں گرفتار کرلیا اور  2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائےبیوروآف سپلائی نے لیاری کے مختلف مارکیٹوں کا دورہ اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز لیاری،گارڈن اورٹیم کے ہمراہ اشیائے خوردنوش کی قیمتیں معلوم کیں۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عثمان غنی نے کہا کہ شہریوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر 5 منافع خور گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ معاون خصوصی نے 85 اشیائے خوردونوش کی دکانوں، لی مارکیٹ اور کلری مارکیٹ کا دورہ کرکے منافع خوروں پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کروایا۔

Load Next Story

div#div-gpt-lb-1 { text-align: center; padding-top: 15px; }