کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ڈاکو کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر March 05, 2025

کراچی  کےعلاقے اورنگی ٹاؤن پولیس نے ایم پی آر کالونی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

 ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چلیدہ خول اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کرتے ہوئے فرار ساتھی کو تلاش کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں