کراچی میں ہشتگردی کی کوشش ناکام تھانے کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل سے نصب بم برآمد

5 کلو وزنی بم موٹرسائیکل کی ٹنکی میں چھپایا گیا تھا جس میں نٹ بولڈز بھی استعمال کئے گئے۔


ویب ڈیسک July 28, 2014
5 کلو وزنی بم جمشید تھانے کے سامنے کھڑی مشکوک موٹرسائیکل کی ٹنکی میں چھپایا گیا جس میں نٹ بولڈز بھی استعمال کئے گئے۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے کراچی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن تھانے کی حدود میں کھڑی مشتبہ موٹر سائیکل کی چھان بین کے دوران ٹنکی میں چھپایا گیا بم برآمد کرلیا گیا جس کے بعد فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل حکام کے مطابق موٹرسائیکل کی ٹنکی میں چھپایا گیا بم 5 کلو وزنی تھا جس میں بارودی مواد کے علاوہ نٹ بولڈز کا استعمال کیا گیا جبکہ بم کے ساتھ موبائل فون اور ڈیٹونیٹر بھی منسلک تھا جسے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں