خیبر پختونخوا میں موسم سرد ؛ میدانی علاقوں میں دھند کا امکان

بالائی علاقوں میں شدید سردی برقرار، مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 3 اور پارا چنار میں منفی 2 ڈگری ریکارڈ


ویب ڈیسک March 05, 2025

پشاور:

خیبر پختونخوا میں آج بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
 

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی برقرار ہے۔  اُدھر کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ میں منفی 3 اور پاراچنار میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

چترال لوئر میں درجہ حرارت صفر جب کہ دیر بالا میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک صوبے میں خشک اور سرد موسم کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے