امریکا اپنے سفارتخانوں پر حملے رکوانے کیلئے پیغمبراسلام کی توہین روکےعبداللہ حسین ہارون

امریکا کےساتھ تعلقات کے باعث لاتعداد مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان امریکا سےامداد نہیں تجارت چاہتا ہے,حسین ہارون.


ویب ڈیسک September 23, 2012
عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ امریکا آزادی اظہار کے نام پرشدت پسندوں کو کھلی چھوٹ نہ دے، فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:

پاکستانی مندوب عبداللہ حسین ہارون نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ امریکا اپنے سفارتخانوں پر حملے رکوانے کیلئے پیغمبراسلام کی توہین بند کرے۔


اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ امریکا اپنے سفارتخانوں پر حملے رکوانے کیلئے پیغمبراسلام کی توہین بند کرے، ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ امریکا آزادی اظہار کے نام پرشدت پسندوں کو کھلی چھوٹ نہ دے، امریکا میں ہولوکاسٹ سے انکار قابل سزا ہے تو پیغمبروں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو بھی سزا دینی چاہیے۔


حسین ہارون نے کہا کہ امریکا کےساتھ تعلقات کے باعث لاتعداد مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان امریکا سےامداد نہیں تجارت چاہتا ہے، شکیل آفریدی کو اسامہ کی موجودگی کی اطلاع پہلے پاکستان کو دینی چاہیے تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں