
انسداد دہشت گردی عدالت نے اُم حسان اور دیگر ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور جامعہ حفصہ کی نگراں ام حسان اور دیگر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ام حسان اور دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پولیس کی جانب سے ام حسان اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور ام حسان اور دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔