لاہور؛ موٹروے پر تیزرفتاری کا مظاہرہ کرنے پر پہلی ایف آئی آر درج، ڈرائیور گرفتار

موٹروےایم-4 پر ایک گاڑی کو 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیرقانونی رفتار پر جاتے ہوئے پایا گیا، ترجمان موٹروے پولیس


ویب ڈیسک March 06, 2025
فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور:

موٹر وے پر تیزرفتاری کا مظاہرہ کرنے پر پہلی ایف آئی درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان موٹر وے پولیس  سید عمران احمد کے مطابق تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کےقریب موٹروےایم-4 پر پیش آیا جہاں ایک گاڑی کو 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیرقانونی رفتار پر جاتے ہوئے پایا گیا۔ 

تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں غفلت اور تیز رفتارڈرائیونگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج  کرکے  ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں