
شہر قائد میں سردی کی جُزوی لہر ختم ہوگئی جس کے باعث رات اور صبح کے درجہ حرارت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک، دن قدرے گرم اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں؛ کراچی؛ ایک دن میں درجہ حرارت 7 ڈگری گر گیا، راتیں سرد ہوگئیں
چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں کئی ڈگری اضافے سے 36 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
ہفتے کو درجہ حرارت مزید ایک ڈگری اضافے سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے اور اس دوران کم سے کم پارہ بھی 21 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 جبکہ کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں؛ سردی سے بچنے کیلیے سائبیریا سے آئے مہاجر پرندوں کی واپسی کا عمل شروع
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں مغربی سسٹم کے زیر اثر سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت ایک ہی دن میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ گر گیا تھا جس کے سبب کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پرپارہ 11.5، گلستان جوہرمیں 13.2، شاہراہ فیصل پر 12.5، بن قاسم ٹاون میں 13.6جبکہ سب سے کم پارہ ماڑی پورمیں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔