شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری

کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، بدین، جیوانی اور پسنی میں چاند نظر آنےکاامکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ


ویب ڈیسک July 28, 2014
اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں جاری ہے جس میں محکمہ موسمیات کے افسران ،ماہرین فلکیات اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام بھی شریک ہیں جبکہ اس کے علاوہ چاند دیکھنے کے لیے ملک کے دیگر شہروں میں زونل اور صوبائی کمیٹیوں کے بھی اجلاس جاری ہیں جس میں ملک کے مختلف حصوں سے شوال کے چاند سے متعلق جع ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی اور زونل کمیٹیاں موصول ہونے والی شہادتوں کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی جس کے بعد کراچی میں موجود مرکزی رویت ہلال کمیٹی جائزہ لینے کے بعد شوال کے چاند کا اعلان کرے گی۔


دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج غروب آفتاب کےوقت چاندکی عمر40 گھنٹے 2منٹ ہوگی جس کے باعث آج شوال کاچاند نظرآنے کےقوی امکانات ہیں اس کے علاوہ حیدرآباد،نوابشاہ،بدین،جیوانی اور پسنی میں بھی چاندنظرآنےکاامکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں