سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو "جوکر" قرار دیدیا

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے موجودہ ہیڈکوچ پر سنگین الزامات عائد کردیے


ویب ڈیسک March 06, 2025

قومی ٹیم کے سابق غیر ملکی ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کو جوکر قرار دیدیا۔


سوشل میڈیا پلیٹ پر سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے تھے۔

جیسن گلیسپی نے لکھا کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کیلئے ہمارے خلاف کیمپین کررہے تھے، وہ ایک جوکر ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان، نیا بیٹنگ کوچ بھی مقرر

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا۔

مزید پڑھیں: رضوان کی کپتانی "فراری سے رکشے" پر آگئی ہے

پہلے گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے اور پھر جیسن گلیسپی ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہوگئے تھے بعدازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال اور ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ نامزد کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں