نوشہرہ؛ اسکول بس بے قابو ہوکر اُلٹ گئی، 10 طلبہ زخمی

بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، حالت خطرے سے باہر


ویب ڈیسک March 06, 2025

نوشہرہ:

اسکول بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں 10 طلبہ زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ میں چراٹ سیمنٹ فیکٹری روڈ پر اسکول بس، ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔ حادثے  کے نتیجے میں 10 طالب علم زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کا تعلق مہاجر بازار کے علاقے سے ہے۔

زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے پبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول کے بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں