سندھ میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری، نوٹی فکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے جاری کیا۔


ویب ڈیسک March 06, 2025

سندھ کے بیروز گار نوجوانوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوگئی جب کہ حکومت سندھ نے تمام محکموں، اداروں میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال رعایت کردی۔ 

رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈینیشن نے جاری کیا۔

جاری  کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کردی گئی۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہیں ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں