کوئٹہ؛ رمضان  میں گیس لیکیج کا پانچواں دھماکا؛ خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

رات گئے ہونے والے دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس


ویب ڈیسک March 07, 2025

کوئٹہ:

رمضان المبارک کے دوران شہر میں گیس لیکیج کا پانچواں دھماکا ہوگیا، جس میں خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہر کے وسطی علاقے کلی جیو میں گھر میں گیس لیکیج دھماکا ہوا۔ رات گئے ہونے والے دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے

واضح رہے کہ رواں ماہ (رمضان المبارک) میں پشتون آباد ، جائنٹ روڈ، ڈبل روڈ ، ہزار گنجی کلی خزاں کے بعد یہ پانچواں گیس لیکیج دھماکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں