
لوہے کے صندوق سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں دوسرا مفرور ملزم بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سائٹ میٹرووِل قبرستان سے صندوق میں بند خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سائٹ اے انویسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کیس میں مفرور دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہرجاوید کے مطابق21 اکتوبرکو سائٹ میٹروول قبرستان سے لوہے کی پیٹی میں بند خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔ مقتولہ کی شناخت خاتون کی شناخت شازیہ کے نام سے کی گئی تھی اور اس کے قتل کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی سائٹ ایریا قبرستان سے صندوق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد
تفتیشی ٹیم نے تکنیکی و ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پراندھے قتل کا معما حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ارشاد علی کوگرفتار کیا تھا جب کہ ملزم کا دوسرا ساتھی حسنین ولد سید نظام الدین واقعے کے بعد سے فرار ہوکرروپوش تھا۔
سائٹ اے انویسٹی گیشن پولیس نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔