صوبے آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلا سکتے ہیں وزارت داخلہ

فوج طلب کرنے کے لئے صوبوں کو جوانوں کی تعداد بھی بتانی ہو گی، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک July 28, 2014
فوج کو صوبوں میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات دیئے جائیں گے، وزارت داخلہ۔ فوٹو:فائل

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلا سکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے سیکرٹریز کو فوج بلانے کے حوالے مراسلے جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلا سکتے ہیں لیکن فوج طلب کرنے کے لئے صوبوں کو جوانوں کی تعداد بھی بتانی ہو گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوج بلانے کے لئے تمام تر اخراجات صوبوں کو خود برداشت کرنے پڑیں گے، صوبے فوج کے لئے چیک پوسٹس، بیرئیرز اور لاجسٹک کے اخراجات بھی برداشت کریں گے۔ فوج کو صوبوں میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات دیئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں