کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار

زخمی ڈکیت کو ندیم جبکہ ساتھی کو عارف کے نام سے شناخت کیا گیا


اسٹاف رپورٹر March 08, 2025

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مرغی خانہ قائد آباد پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت کو ندیم جبکہ ساتھی کو عارف کے نام سے شناخت کیا گیا۔ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح  اسپتال منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |