عید کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری تھیں۔ کپڑوں اور چوڑیاں سے لے کر صفائی ستھرائی، نئے پردے، کُشن کور، ٹیبل میٹ وغیرہ وغیرہ، گھر والے ہر چیز کی نوک پلک سوارنے میں لگے ہوئے تھے۔ آخر کار ہر کوئی چاہتا ہے کہ عید پر مختلف اشیا کی خریداری کے ساتھ ساتھ گھر کی بھی بھرپور سجاوٹ کی جائے۔ لیکن عید پر سب سے بڑ مسئلہ جو کہ 99 فیصد خواتین کو درپیش ہے وہ ہے کھانا پکانے کا۔
آج کا پکانا ہے؟ یہ سوال روز مرہ ہر گھر میں دہرایا جاتا ہے۔ لیکن جب بات ہو عید کی تو خواتین بھی مختلف اور لذیز کھانے پکانے کے طریقے ڈھونڈتی رہی ہیں۔ میں نےبھی سوچا کے روایتی کھانوں سے ہٹ کر عید پر کچھ بنایا جائے۔ میرے پاس مشین تو نہیں تو سوچا کیوں کہ چولہے کا ہی استعمال کرتے ہوئے شاورما بنانے کا فیصلہ کیا۔ کیوں نہ میٹھی عید پر کچھ نمکین کچھ تیز ہوجائے۔
اجزا:
- چکن۔ 2 عدد سینے کے پیس
- لہسن ادرک۔ ایک چمچہ
- دہی۔ آدھا کلو
- سرخ مرچ پسی ہوئی۔ آدھا چائے کا چمچہ
- ہلدی۔ پاؤ چائے کا چمچہ
- گرم مصالحہ (کالی مرچ، لونگ، زیرہ، دال چینی) بھون کر پیس لیں۔ آدھا چمچہ
- زیرہ۔ ایک چمچہ
- سرکہ۔ 4 کھانے کے چمچے
- سویا ساس۔ 2 کھانے کے چمچے
- تیل۔ 4 کھانے کے چمچے
- شملہ مرچ۔ 2 عدد
- گاجر۔ 3 عدد
- پتا گوبھی۔ آدھی
- چقندر۔ آدھا عدد
- چائنیر نمک۔ حسب ضرورت
- نمک۔ حسب ضروت
- کالی مرچ۔ حسب ضرورت
- زردے کا رنگ۔ حسب ضرورت
- کیچپ۔ حسب ضروت
- مایونیز۔ حسب ضرورت
- شاورما کی روٹی
ترکیب:
- سب سے پہلے ایک پتیلی میں ایک پاؤ دہی، لہسن ادرک، گرم مصالحہ، نمک، سرخ مرچ، ہلدی، 2 چمچے سرکہ، 2 چمچے تیل، زردے کا رنگ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس میں چکن ڈال کر پکنے تک چولہے پر رکھ دیں۔
- چکن پکنے کے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔
فوٹو: سدرہ ایاز
- چقندرکو ابال لیں۔ پھر چقندر، شملہ مرچ، گاجر اور پتا گوبھی کو باریک کاٹ کر چکن میں ڈال دیں۔
فوٹو: سدرہ ایاز
- چکن کے آمیزے میں مزید 2 چمچے سرکہ، سویا ساس، 2 چمچے تیل، نمک، کالی مرچ، چائنیز نمک ڈال کر 5 سے 8 منٹ پکائیں۔
- اب شاورما کی روٹی کو ایک طرف سے ہلکا سے تیل لگا کر پکائیں، پھر اس میں چکن کا آمیزہ کیچپ اور مایونیز لگا کر رول کردیں۔
فوٹو: سدرہ ایاز
- اب زیرے کو توے پر بھنیں اور باقی بچے ہوئے ایک پاؤ دہی میں شامل کر کے پھینٹیں، حسب ضرورت نمک ملائیں اور رائتا تیار۔
فوٹو: سدرہ ایاز
گرما گرم چکن شاورما بنائیں اور عید پر مہمانوں کو کھلائیں۔ یقینا وہ آپ کے گھر پکے مختلف پکوان کی ضرور داد دیں گے۔ اور ساتھ ہی بھی کہیں گے کہ ؛
'' بھئی ہر جگہ سے روایتی کھانے کھا کھا کر تھک گئے تھے شکر ہے آپ نے کچھ نیا بنایا ''۔
داد وصول کیجئے اور محظوظ ہوں۔
نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔