
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کورئیر کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 248 گرام ہیروئن جبکہ راولپنڈی میں کویت کے لیے بک کروائے گئے پارس سے 45 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 4 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔
لاہور ریلوے اسٹیشن ریلوے اسٹیشن لاہور پر ایک مشکوک پارسل سے 1.7 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں حب کے علاقے وندر میں گاڑی میں چھپائی گئی 350 گرام ویڈ برآمد کر کے ملزم کوگرفتارکیا گیا۔ پشاور میں چارسدہ انٹرچینج کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30 کلو گرام چرس برآمد کر کے کار سوار کو گرفتارکیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں کاروائیوں میں1 کروڑ 41 لاکھ سے زائد مالیت کی 43.543 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔