
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں شکست ہوئی تو بھارتی کپتان روہت شرما انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائر ہوسکتے ہیں۔
بھارتی اخبار رونامہ جاگرن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ذرائع کا بتانا ہے کہ 9 مارچ اتوار کو نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست ہوئی تو کپتان روہت شرما ریٹائر ہوسکتے ہیں۔
البتہ بورڈ ذرائع نے جیت پر روہت شرما کے مستقبل سے متعلق کوئی بات شیئر نہیں کی تاہم اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ دونوں صورتوں میں فیصلہ بھارتی کپتان کا ہوگا۔
مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل جیتتا ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ روہت شرما ون ڈے فارمیٹ محض بطور پلئیر کھیلیں گے جبکہ کپتانی ہاردک پانڈیا یا شبمن گل کے سپرد ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی "مشرقی" رنگ میں ڈھال دیا
دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد شدید تنقید کی زد میں تھے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں فتح کے بعد روہت شرما پہلے ہی مختصر فارمیٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کو بڑا جھٹکا! ویرات کوہلی فائنل سے قبل انجری کا شکار
بھارتی ٹیم کے اگلی ٹیسٹ سیریز رواں برس جون میں انگلینڈ کیخلاف کھیلنی ہے جبکہ بھارت کا اگلا ہدف ون ڈے ورلڈکپ 2017 جیتنا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔